پنجاب میں پریکٹیکل امتحان بھی تحریری پرچے کی طرز پر لینے کا فیصلہ

تعلیم کے فروغ کا سلسلہ ،پنجاب میں پریکٹیکل امتحان بھی تحریری پرچے کی طرز پر لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے پنجاب بورڈز مزمل محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں بورڈ پریکٹیکل ختم کر کے پیٹرن آف کیمبرج بورڈ کی طرز پر پریکٹیکل امتحان لینے پر اتفاق کیا گیا۔
سوالیہ پرچہ تیار کرنے والے افراد کی پنجاب کیمرج پریس اینڈ اسیسمنٹ آف پاکستان سے ٹریننگ کروائی جائے گی۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ٹریننگ میں پرچہ بہتر انداز میں تیار کرنے اور پیپر سیٹنگ کا طریقہ بتایا جائے گا ۔















