معرکہ حق میں پاک فوج نےدشمن کودندان شکن جواب دیا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ معرکہ حق میں پاک فوج نےدشمن کودندان شکن جواب دیا،دشمن کے7جنگی طیارےمارگرائے۔
باقومیں آذربائیجان کےیوم فتح کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان کےعوام کی جانب سےآذربائیجان حکومت اورعوام کومبارکباد دیتا ہوں، یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت میرےلئے باعث افتخارہے،پاکستان،ترکیہ اورآذربائیجان تینوں کےدل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تینوں برادرممالک نےمتعددباراپنی دوستی اوریکجہتی کاثبوت دیا،آزادی کیلئے جدوجہد، عزم اورحوصلہ ضروری ہے،معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن کودندان شکن جواب دیا،افواج پاکستان نےدشمن کےدانت کھٹے کردیے،پاکستان نےدشمن کے7جنگی طیارےمارگرائے،کامیابیوں کاجشن مناتے وقت ہمیں مستقبل پربھی نظررکھنی ہے۔















