ریلوےکی آمدنی میں 115ارب روپےکااضافہ

0
4

پاکستان ریلویز نے مالی سال 2025-26 میں اپنی تاریخ کی بلند ترین سالانہ آمدنی حاصل کرتے ہوئے 115.157 ارب روپے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
وفاقی وزیر ریلویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس ریکارڈ مالی کارکردگی کی تصدیق کی اور بتایا کہ حکومت نے ادارے کے لیے جو اہداف مقرر کیے تھے، وہ کامیابی سے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ریلویز کی مجموعی آمدنی میں 24.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 2023-24 میں مجموعی آمدنی 88.792 ارب روپے اور 2024-25 میں 92.728 ارب روپے تھی، جو اب مالی سال 2025-26 میں بڑھ کر 115.157 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس طرح صرف ایک سال کے دوران آمدنی میں 22.429 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ دو برسوں میں مجموعی اضافہ 26.365 ارب روپے یا 29.69 فیصد رہا۔

Leave a reply