بھارت ، اسرائیل سے درآمدات پر پابندی کاکیس، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

0
24

بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی کےکیس میں  وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
وفاقی آئینی عدالت میں بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی عائد کی تھی، جسے لاہور ہائیکورٹ نے آئینی قرار دیا تاہم ساتھ ہی وفاقی حکومت کو کچھ ہدایات بھی جاری کیں۔
لاہور ہائیکورٹ کی انہی ہدایات کو وفاقی حکومت نے آئینی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔
سماعت کے دوران وکیل سیکرٹری ریونیو ڈویژن نے مؤقف اختیار کیا کہ پالیسی برقرار رکھتے ہوئے ہدایات دینا عدالتی حدود سے تجاوز ہے۔
وفاق کی جانب سے حافظ احسان احمد کھوکھر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ، تجارتی اور قومی سلامتی سے متعلق پالیسیاں عدالتوں کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں، جبکہ دشمن ممالک سے تجارت کے فیصلے خالصتاً حکومتی اختیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتیں پالیسی پر نظرثانی یا ازسرنو غور کی ہدایات نہیں دے سکتیں، لہٰذا درآمدی پابندی برقرار رکھتے ہوئے ہائیکورٹ کی ہدایات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave a reply