بھارت پاکستان اور کشمیر کے بھائی چارے کونقصان پہنچاتاہے، بلاول بھٹو

0
9

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ بھارت پاکستان اور کشمیر کے بھائی چارے کونقصان پہنچاتاہے۔
مظفر آباد میں نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر عمران خان کو اقتدار دیاگیا تھا، میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا، جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اب مظفرآباد میں آپ کا نمائندہ فیصل راٹھور ہے، فیصل راٹھور نے عوام سےجو وعدے کیے وہ میرےپاس آپ کی امانت ہیں، ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے۔ جب آپ کا نمائندہ آپ کی نمائندگی نہیں کرسکتا تو عوام کو خود جدوجہدکرنا پڑتی ہے، کشمیرکے عوام جب سراپا احتجاج تھے تو فیصل راٹھور اس کوبھی دیکھ رہے تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ بھارت پاکستان اور کشمیر کے بھائی چارے کو نقصان پہنچاتاہے، مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جنگیں بھی ہارےاور اب سازش بھی ہاروگے۔ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا اسٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے، مودی دنیا سے منہ چھپارہا ہے، امریکا اور دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ 7 جہازگرے تھے، دنیا کا کوئی بھی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے۔

Leave a reply