نومبرمیں مہنگائی حکومتی تخمینےسےزیادہ ریکارڈ،ماہانہ شرح6.15فیصدہوگئی

0
11

رواں سال نومبرمیں مہنگائی حکومتی تخمینےسےزیادہ ریکارڈکی گئی،ماہانہ شرح6.15 فیصدہوگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق وزارت خزانہ نےگزشتہ ماہ مہنگائی 5سے6 فیصدرہنےکاتخمینہ ظاہرکیاتھاجبکہ نومبرمیں مہنگائی میں0.40فیصداضافہ ہوا،جولائی تانومبر5ماہ میں مہنگائی کی اوسط شر5.01فیصدریکارڈکی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ نومبرمیں پیاز48فیصدجبکہ زندہ برائلر چکن 17 فیصد سےزائد مہنگاہوا،انڈے8فیصد،مچھلی 3فیصد اور آلو2.67فیصد تک مہنگے ہوئے، تازہ پھل27فیصد ،بڑا گوشت 1.81فیصداورگندم کی مصنوعات 1.61 فیصدمہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق کوکنگ آئل1.55 فیصد، گندم1.12 فیصد،دودھ کی قیمتوں میں1 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ ماہ بجلی چارجز 7.11 فیصد اور ریڈی میڈگارمنٹس 3.70فیصدتک مہنگے۔ایک ماہ میں ایندھن 2.21فیصد، میڈیکل ٹیسٹ 2فیصدتک مہنگےہوئے،نومبرمیں ادویات کی قیمتوں میں 1.48فیصدتک اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

Leave a reply