مہنگائی کی شرح میں اضافہ:ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

0
5

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں مہنگائی 0.12فیصدمزیدبڑھ گئی،ہفتہ وارمہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح5.05 فیصد ریکارڈ کی  گئی ۔حالیہ ہفتے14اشیامہنگی اور10کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کےمطابق حالیہ ہفتےپیاز64روپے97پیسےفی کلومہنگی ہوئی، انڈے 10روپے9پیسےدرجن جبکہ برائلرمرغی7روپے68پیسےفی کلومہنگی ہوئی،لہسن 7روپے18پیسے اور20کلو آٹے کاتھیلا 7روپے 92 پیسےمہنگاہوا۔ایک ہفتےمیں ڈھائی کلوگھی کاٹن5روپےتک مہنگاہوا۔

Leave a reply