مہنگائی کی شرح میں اضافہ:ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ملک میں ایک ہفتےمیں مہنگائی کی شرح میں0.53فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا،ہفتہ وارمہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 4.15فیصدریکارڈکی گئی،ایک ہفتے میں 15 اشیامزیدمہنگی ہوگئیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ برائلر مرغی 66روپے، ٹماٹر13 روپے 3پیسےفی کلو مہنگے ہوئے،کیلے2روپے93پیسےفی درجن اورایل پی جی کا گھریلو سلنڈر59روپے60پیسےمہنگاہوا،حالیہ ہفتےبیف3روپے 2پیسے ،مٹن 1 روپے 46پیسےفی کلومہنگاہوا،حالیہ ہفتےآلو،گھی،انڈےاورجلانےوالی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔
رپو رٹ میں مزیدکہاگیاکہ ایک ہفتےمیں12اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی،پیاز11 روپے2پیسے،دال چنا 7روپے54پیسےفی کلوسستی ہوئی،حالیہ ہفتےچینی 2روپے 1پیسےجبکہ دال ماش2روپے96پیسےفی کلوسستی ہوئی،ایک ہفتےمیں20 کلو آٹےکاتھیلا15روپے7پیسےسستاہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق دال مونگ،باسمتی چاول اورلہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی،ایک ہفتےمیں24اشیاکی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔















