نیشنل سیونگز سکیموں پرمنافع کی شرح کم کردی گئی

0
9

حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی۔
قومی بچت اسکیم سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بہبود سیونگز اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 12.96 فیصد کردیاگیا جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے6 ماہ کا منافع 11.2 فیصد اور آخری 6 ماہ کا12.6 فیصد ہوگا۔

Leave a reply