لاہورمیں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کامیلہ سج گیا

لاہورمیں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کامیلہ سج گیا،ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس میگا ایونٹ میں 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز شرکت کر رہے ہیں۔
لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ جس میں 6 پاکستانی اور 38 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ایونٹ میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، نیدرلینڈز، مراکش، بینن، گھانااور فرانس سمیت مختلف ممالک کے باکسرز، آفیشلز اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی باکسرز عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔ یہ چیمپئن شپ جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں جاری ہے، جہاں ملک بھر سے شائقین، قومی ہیروز اور شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی ایونٹ کی زینت بنیں گی۔
یہ چیمپئن شپ حکومتِ پنجاب، فوجی فاؤنڈیشن اور لاہور کور کے تعاون سے 26 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔















