آئی فون 18 پرو اور پرومیکس کی نمایاں خصوصیات کیا ہوں گی؟

آئی فون 18 پرو اور پرومیکس کی نمایاں خصوصیات کیا ہوں گی؟نئی لیکس سامنے آگئیں۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر سال بہت کچھ نیا ہوتا ہے اور آئی فون ہمیشہ صارفین کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ایپل کے صارفین کیلئے یہ صرف ایک فون نہیں ،بلکہ جدت، ڈیزائن اور طاقت کا امتزاج ہوتا ہے، جیسے ہی ایپل نئے ماڈلز متعارف کرواتا ہے،تو اس کے صارفین اور شائقین میں تجسس اور افواہوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
تازہ ترین لیکس میں ایپل کی جانب سے 2026 میں متعارف کروائے جانیوالے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کمپنی کے اب تک کے سب سے جدید سمارٹ فون قرار دیے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے لانچ شیڈول میں تبدیلی کر رہا ہے۔ آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور پہلا فولڈ ایبل آئی فون خزاں 2026 میں پیش کیے جائیں گے، جبکہ سستے ماڈلز آئی فون 18 اور آئی فون 18e بہار 2027 میں متعارف کروائے جائیں گے۔آئی فون 18 اور18پرو میں ڈیزائن کے اعتبار سے کچھ نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ان میں ٹرپل کیمرہ سسٹم، ممکنہ طور پر چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ یا پن ہول کٹ آؤٹ اور جزوی طور پر شفاف پچھلا کور شامل ہوگا۔ یہ فونز تین نئے رنگوں کافی براؤن، پرپل اور برگنڈی رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔















