آئی فون 18 پرو: بڑی تبدیلیاں رواں سال کیا تہلکہ مچائیں گی؟

0
3

ایپل صارفین کیلئے اہم خبر،آئی فون 18 پرو میں رواں سال کون سی بڑی تبدیلیاں متعارف کروائی جائیں گی؟ نئی لیکس نے تہلکہ مچا دیا۔ایپل اس سال ستمبر میں اپنے نئے آئی فون 18 پرو اور پرو میکس ماڈلز پیش کرنے جا رہا ہے۔
تازہ ترین لیکس کے مطابق اس بار ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کی بجائے ایپل نے کارکردگی اور کیمرہ ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔
لیکس کے مطابق آئی فون 18 پرو میں چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ (Dynamic Island) متعارف کروائے جانے کا امکان ہے،اس کے علاوہ ویری ایبل اپرچر کیمرہ (Variable Aperture)فوٹو گرافی کے شوقین صارفین کی توقعات پوری کرنے کیلئے دیا جائےگا۔
لیکس کے مطابق آئی فون 18 پرو کے مین کیمرہ میں پہلی بار DSLR جیسا ویری ایبل اپرچر فیچر دیا جا سکتا ہے۔یہ کیمرہ روشنی کے حساب سے اپنے لینز کو ایڈجسٹ کر سکے گا، جس سے رات کے وقت اور پورٹریٹ تصاویر میں حیران کن نتائج ملیں گے۔
لیکس کے مطابق کئی برسوں تک کوالکم پر انحصار کرنے کے بعد ایپل اب اپنا تیار کردہ C2 سیلولر موڈیم متعارف کرانے جا رہا ہے۔ یہ موڈیم نا صرف تیز ترین 5G سپیڈ فراہم کرے گا، بلکہ اس میں سیٹیلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ چلانے کی سہولت بھی متوقع ہے۔
اس کے ساتھ ریکارڈ توڑ بیٹری لائف 5,200 mAh دی جا سکتی ہے۔ایپل اس بار روایتی رنگوں کے ساتھ ساتھ کتھئی (Brown)، جامنی (Purple) اور برگنڈی (Burgundy) جیسے نئے اور بولڈ رنگ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Leave a reply