ایران نے فیفا ورلڈکپ سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ۔
ایرانی وزیر کھیل احمد دنیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالی کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کیے جانے کے بعد ایران کے لیے امریکا میں جاکر ورلڈکپ کھیلنا کسی صورت ممکن نہیں۔
ایرانی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ ایرانی کھلاڑیوں اور بچوں کی سلامتی امریکا میں یقینی نہیں ہے جب کہ اس بڑے بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔ ایسے المناک حالات میں ورلڈکپ میں شرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔وزیر کھیل نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ ایرانی قوم اور کھلاڑیوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔















