ایران نے اردن میں امریکی فضائی بیس پر میزائل داغ دیئے ، 9 جنگی طیارے تباہ

0
4

امریکی میڈیا کے مطابق اردن کے مواقِع سلطی ایئربیس پر دو روز قبل ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں متعدد امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔
سی بی ایس کی رپورٹر جینیفر جیکبز کے مطابق ایک A-10 تھنڈر بولٹ جنگی طیارہ ایرانی میزائلوں کی زد میں آیا، جس کے نتیجے میں طیارے کا ایک پر تباہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق تقریباً 8 ایف-15 جنگی طیاروں کو بھی معمولی نقصان پہنچا، تاہم مرمت کے بعد انہیں دوبارہ سروس میں شامل کر لیا گیا۔
اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ امریکی فوج نے اردن کے مواقِع سلطی ایئربیس سے ہیلی کاپٹرز کی منتقلی شروع کر دی ہے۔

Leave a reply