ایران نےمظاہرین کوپھانسی دی توسخت کارروائی کریں گے،ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےایران کومظاہرین کوپھانسی دینےپرسخت کارروائی کی دھمکی دےدی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیانات میں ایران کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ٹرمپ نےمزیدکہاہےکہ ایران نے مظاہرین کوپھانسی دی توسخت کارروائی کریں گے،ایرانی عوام کےلئے مدد پہنچنے والی ہے،ایران کےساتھ جوہوگامعلوم ہے، صحافیوں کونہیں بتاسکتا۔
امریکی صدرکامزیدکہناہےکہ ایران میں ہلاکتوں کی صحیح تعدادجلدمعلوم کرلوں گا،ایران کی صورتحال بہت خراب ہے،لگتاہےچین امریکی مصنوعات کے لئے مارکیٹ کھول سکتاہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نےکہاہےکہ امریکی شہری فوری طورپرایران سےنکل جائیں،امریکی شہری ترکیہ یاآرمینیاجانےپرغورکریں۔















