ایران کاپہلی بارشام پرحملہ ،امریکی فوجیوں کی بڑی تعدادہلاک کرنےکادعویٰ

0
3

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی کے دوران کویت، بحرین اور قطر میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، جبکہ پہلی بار شام میں بھی میزائل داغنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی، تاہم امریکا کی جانب سے ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق یا ہلاکتوں کی تعداد کی توثیق نہیں کی گئی۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ بین الاقوامی مبصرین صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

Leave a reply