آئندہ دوسےتین ہفتوں کےدوران ایران پرانتہائی شدیدحملےکریں گے،ٹرمپ

0
6

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے اسٹریٹجک اہداف کے حصول کے بہت قریب پہنچ چکا ہے اور آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران ایران پر انتہائی شدید حملے کیے جائیں گے۔
اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ امریکہ منظم حکمتِ عملی کے تحت ایرانی حکومت کی اس صلاحیت کو ختم کر رہا ہے جس کے ذریعے وہ امریکہ کو دھمکی دے سکتی ہے یا اپنی سرحدوں سے باہر طاقت کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور میزائل بنانے کی صلاحیت کو بڑی حد تک تباہ کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج رات مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم اپنے بنیادی اسٹریٹجک اہداف کے حصول کے قریب ہیں۔

Leave a reply