ایران نےامریکاکومذاکرات کی درخواست کی تردیدکردی

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےایران امریکامذاکرات کی درخواست کی تردیدکردی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاہےکہ حالیہ دنوں میں میرےاورونکوف کےدرمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا،ہماری جانب سےمذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی،مختلف ممالک نیک نیتی سےکرداراداکرنےکی کوشش کررہےہیں۔
عباس عراقچی نےمزیدکہاکہ دھمکیوں کےسائےمیں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔بات چیت کیلئےدباؤاور حدسے بڑھی ہوئی شرائط کوایک طرف رکھاجائے،فوجی دھمکی خطےمیں عدم استحکام کوجنم دےگی،عدم استحکام خطےکیلئےسنگین چیلنجزپیداکرےگا۔















