ایران جنگ پرسلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس آج طلب

0
9

روس کی درخواست پرایران جنگ پرسلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیاگیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران میں جاری کشیدگی پر آج بند کمرہ اجلاس طلب کر لیا ہے، جوروس کی درخواست پر بلایا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں امریکا اوراسرائیل جانب سے ایران میں شہری تنصیبات پر حملوں کے معاملے پر غور کیا جائے گا، جبکہ روس نے اس معاملے کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت سلامتی کونسل کی صدارت امریکا کے پاس ہے۔
ادھرایران میں فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شہر قم میں تین گھروں پر حملوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسی طرح تہران میں پاکستانی سفارت خانے اور سفیر کی رہائش گاہ کے قریب بھی بمباری کی گئی ہے۔

Leave a reply