ایرانی قیادت معاہدہ چاہتی ہےلیکن ڈرہےڈیل کہیں گےتواپنی عوام کے ہاتھوں مرینگے: ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ایران معاہدہ چاہتاہےلیکن ایرانی قیادت کوڈرہےڈیل کہیں گےتواپنی عوام کے ہاتھوں مرینگے۔
واشنگٹن میں ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے اور ایران ایک معاہدہ کرنے کا خواہشمند ہے، مگر اس حوالے سے کھل کر بات کرنے سے گریز کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت ڈیل کا اعلان کرتی ہے تو اسے اپنے عوام کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ انہیں امریکا کے ردعمل کا بھی خدشہ ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں آٹھ جنگوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا اور ایک اور تنازع میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا، تاہم اگر میڈیا رپورٹس دیکھیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے امریکا جنگ ہار رہا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں تقریباً تمام رہنما صدارت کے خواہاں ہیں، جبکہ ایک رہنما نے یہ بھی کہا کہ وہ سپریم لیڈر بننے کے خواہش مند نہیں اور موجودہ حیثیت پر مطمئن ہیں۔ امریکا ایران کے ساتھ جنگ کے اختتام کے قریب ہے، اور بی،ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے ایرانی جوہری تنصیبات، بحریہ اور فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔















