ایرانی صدرکی شہریوں سےمظاہرین کےساتھ نہ نکلنےکی اپیل

0
10

ایرانی صدرمسعودپزشکیان نےشہریوں سےمظاہرین کےساتھ نہ نکلنےکی اپیل کردی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایرانی صدرمسعودپزشکیان نے مظاہروں میں شامل افرادکوفسادی اوردہشت گردقراردیتےہوئےکہاکہ پرامن احتجاج اورفسادات میں واضح فرق ہے،اگرعوام کو خدشات ہیں توان کاحل حکومت کی ذمہ داری ہے،فسادی پورےمعاشرےکوتباہ کرنےکی کوشش کررہےہیں۔
ایرانی صدرمسعودپزشکیان نےوالدین سےبچوں کومظاہروں میں نہ بھیجنےکی اپیل کی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایرانی صدرنےمزیدکہاکہ نوجوان فسادیوں اوردہشت گردوں کےجھانسےمیں نہ آئیں ،فسادی عناصرباقاعدہ تربیت یافتہ ہیں،فسادیوں نےبینک،مساجد،فائرٹرک اوربازارکوآگ لگائی ،فسادات کےدوران گھروں کوبھی نشانہ بنایاگیا،یہ کس قسم کااحتجاج ہےجونفرت پھیلار ہا ہے۔

ایرانی صدرمسعودپزشکیان نےکہاہےکہ امریکااوراسرائیل فسادیوں کی پشت پناہی کررہےہیں،بچوں اورمعصوموں کےقاتل فسادیوں کواکسارہےہیں۔
ایرانی صدرمسعودپزشکیان نےعوام کوپیغام دیاکہ آئیےمل بیٹھ کرمسائل کاحل نکالیں۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ معاشی مسائل کوہرممکن طریقےسےحل کرنےکیلئے پرعزم ہیں،سبسڈی نظام میں اصلاحات کے منصوبے پر عملدر آمد کررہے ہیں،منصوبے کا مقصدپیداوارمیں اضافہ کرنااورعوام کی قوت خریدبڑھاناہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ 28دسمبرسے ایران میں معاشی بحران کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،ملک گیرمظاہروں کےدوران متعددافرادکوگرفتاربھی کیاگیا۔

Leave a reply