ایران کی دشمن کوزمینی کارروائی پرسخت نتائج کی دھمکی

ایران کی مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈرامیر حاتمی نےممکنہ زمینی کارروائی پردشمن کوسخت نتائج کی دھمکی دےدی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے آپریشنل کمانڈر چیف امیر حاتمی نے ایک اعلیٰ سطحی عسکری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو ہدایت کی ہے کہ دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے اور ہر لمحے کی صورتحال سے باخبر رہا جائے۔
انہوں نے فوجی کمانڈرز کو تاکید کی کہ امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔
ایران کی مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈرنےکہاکہ اگر زمینی کارروائی ہوئی تو ایک بھی امریکی و اسرائیلی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا۔















