اسلام آبادہائیکورٹ نے2025میں 15805کیسز نمٹائے، رپورٹ جاری

اسلام آبادہائیکورٹ نےسال 2025کے دوران 15805کیسز نمٹائے، رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق سنگل بینچزنے11108 ،لارجراورڈویژن بینچز نے 4697مقدمات کےفیصلےکیے ،جسٹس انعام امین منہاس 2039 کیسز نمٹا کر سرفہرست رہے،جسٹس محمداعظم خان نے1841اورجسٹس محمدآصف نے 1338کیسزنمٹائے،چیف جسٹس سردارمحمدسرفراز ڈوگر نے1223 کیسز نمٹائے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ جسٹس محسن اخترکیانی نے1081اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے107کیسزنمٹائے،معزول جج طارق محمودجہانگیری نے 706،جسٹس بابرستارنے387کیسز کے فیصلےکیے،جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے347،جسٹس ارباب محمدطاہرنے812کیسزنمٹائے،جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیازنے685اورجسٹس خادم حسین سومرونے 529کیسزنمٹائے۔















