اسلام آبادہائیکورٹ:رجسٹرارآفس نےآئندہ ہفتےکاججزڈیوٹی روسٹرجاری کردیا

0
14

اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس سرفرازڈوگرکی منظوری سےرجسٹرارآفس نے آئندہ ہفتےکاججز ڈیوٹی روسٹرجاری کردیا۔
ڈیوٹی روسٹرکےمطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں کیسزکی سماعت کیلئےآئندہ ہفتے 4ڈویژن اور7سنگل بینچ دستیاب ہوں گے۔جس میں پہلاڈویژن بینچ چیف جسٹس سرفرازڈوگراورجسٹس اعظم خان پرمشتمل ہوگا، جسٹس بابرستاراورجسٹس ثمن رفعت امتیازدوسرےڈویژن بینچ کاحصہ ہوں گے۔
روسٹر میں کہاگیاکہ خصوصی ڈویژن بینچ ٹیکس سےمتعلق مقدمات کی سماعت کرےگا،تیسرےڈویژن بینچ میں جسٹس ارباب محمدطاہر اورجسٹس انعام امین شامل ہوں گے،چوتھاڈویژن بینچ جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمدآصف پرمشتمل ہوگا۔جبکہ جسٹس بابرستاراورجسٹس ثمن رفعت امتیازکےسنگل بینچزنہیں ہوں گے۔

Leave a reply