اسلام آبادبلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن نےنظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا

0
6

اسلام آبا میں دبلدیاتی انتخابات کےلئےالیکشن کمیشن نےنظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کےشیڈول کےمطابق یونین کونسلزکی جنرل نشستوں پربلدیاتی انتخابات 15فروری کوہوں گے،کاغذارت نامزدگی جمع کرانےکاسلسلہ 30دسمبرتک جاری رہےگا،امیدواروں کےناموں کی ابتدائی فہرست 31دسمبر2025کوجاری ہوگی۔
الیکشن کمیشن کےشیڈول میں کہاگیاکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم سے6جنوری 2026تک ہوگی،کاغذات نامزدگی کی منظوری یامسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 7سے10جنوری تک دائرکی جاسکیں گی،اپیلوں پرفیصلے 12 سے15جنوری کےدرمیان ہوں گے،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست16جنوری کوشائع کی جائےگی۔
الیکشن کمیشن شیڈول کےمطابق کاغذات نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ17جنوری مقررکی گئی ہے،جبکہ انتخابی نشانات19جنوری کوالاٹ کیےجائیں گے۔

Leave a reply