اسلامک یکجہتی گیمز :فخرپاکستان ارشدندیم نےگولڈمیڈل جیت لیا

0
108

اسلامک یکجہتی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ ہم وطن یاسر سلطان نے سلور میڈل جیت لیا۔
ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل تھے۔ارشد ندیم نے83.05 کی تھرو کےساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ یاسر سلطان نے 76.04 کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔اس کے علاوہ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 کی تھرو کےساتھ برانز میڈل جیت گئے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ارشد ندیم نے ایک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ارشد اولمپک اور ایشین چیمپیئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

Leave a reply