پنجاب اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف قرارداد جمع

0
7

پنجاب اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی۔
قراردادایم پی اے شیخ امتیاز محمود کی جانب سےجمع کروائی گئی جس میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔
قراردادمیں اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیاگیا،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اہل خانہ کی شہادت پر تعزیت کی گئی۔
قراردادکےمتن میں ایران کی خودمختاری پر حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردیاگیا،مسلم دنیا اور عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیاگیاجبکہ اقوام متحدہ سے اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیاگیا۔
قرارداد میں سکول پر حملے میں 180 معصوم بچوں کی شہادت کو انسانیت کے خلاف جرم قراردیاگیا ،پاکستان اور ایران کے تاریخی و برادرانہ تعلقات کا قرارداد میں ذکرکیاگیا،پنجاب اسمبلی سے عالمی امن کیلئے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیاگیا۔

Leave a reply