اسرائیلی میڈیاکادعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب، ایران کی تردید

اسرائیلی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کےنئے سپریم لیڈر منتخب ہوگئےہیں جبکہ ایران نےاس بات کی تردیدکردی ہے۔
اسرائیلی میڈیاکےمطابق ایران کی اسمبلی آف ایکسپرٹس نےآیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کوایران کےنئےسپریم لیڈرکےطورپرمنتخب کرلیاہے۔
اس سےقبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اٹھاسی رکنی مجلس خبرگان رھبری نئے سپریم لیڈرکا انتخاب آن لائن کررہی ہے اور یہ معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
دوسری جانب ایران نےنئےسپریم لیڈرکےانتخاب کےحوالےسےاسرائیلی میڈیاکےدعویٰ کومستردکردیاہے۔
پاسداران انقلاب کےمطابق نئےسپریم لیڈرکےانتخاب میں وقت لگ سکتاہے۔
ایرانی میڈیاکےمطابق سپریم لیڈرکاانتخاب آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے بعد ہوگا۔شہدسپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کومشہدمیں سپردخاک جائےگا۔















