جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: سماعت بغیر کارروائی ملتوی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
جج طاہر عباس سپرا کی عدم موجودگی کے سبب گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔
دریں اثنا تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے کی سماعت بھی بغیر کارروائی 12 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔















