مریم نوازکےصاحبزادےجنیدصفدرکی شادی: کون کون مرکزنگاہ رہا

سابق وزیراعظم نوازشریف کےنواسےاوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدرکی شادی پرکون کون مرکزنگاہ رہا۔
حال ہی میں سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کےنواسےاوروزیراعلیٰ پنجاب کےصاحبزادے جنیدصفدرکی شادی (ن) لیگ کےسینئررہنماوسابق ممبراسمبلی شیخ روحیل اصغرکی پوتی شانزےعلی اصغرسےانجام پائی۔
جس میں دولہاجنید صفدر نے مہندی کی تقریب میں گہرے نیلے رنگ کی شیروانی پہنی، جس کے ساتھ انہوں نے بھورے رنگ کی شال اوڑھ رکھی تھی۔جبکہ دولہانےبارات اپنی شادی کے مرکزی دن پر مشہور پاکستانی ڈیزائنر ایچ ایس وائی (HSY) کی تیار کردہ آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی۔ اس کے ساتھ انہوں نے سنہری رنگ کی دستار (پگڑی) بھی پہنی تھی۔جنیدصفدرنےاپنےولیمےپرڈرک گرےرنگ کی شیروانی پہنی تھی۔


جنیدصفدرکی دلہن شانزےنےمہندی کی تقریب کے لیےمشہور بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کا تیار کردہ سبز رنگ کا روایتی لہنگا زیب تن کیا، جس پر گہرے سرخ اور سنہرے رنگ کی کڑھائی کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے چائے کے گلابی رنگ کا دوپٹہ اوڑھا۔

بارات کے موقع پر دلہن نے بھارتی ڈیزائنر ترون تہلیانی کی تیار کردہ سرخ رنگ کی بھاری کام والی ساڑھی پہنی۔ نکاح کی تقریب کے لیے انہوں نے ایک روایتی گلابی لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ نفیس جیولری پہنی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کے موقع پر اپنی شاندار تیاری اور دیدہ زیب لباس کے باعث مرکزِ نگاہ بن گئیں۔
مریم نواز نے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مشہور پاکستانی ڈیزائنرز نومی انصاری اور اقبال حسین کے ڈیزائن کردہ لباس پہنے،مہندی کی تقریب کے لیے مریم نواز نے نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ پیلے رنگ کا خوبصورت لہنگا منتخب کیا جس پر باریک گوٹا، کامدار کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نمایاں تھے۔ بارات کی تقریب کے لیے انہوں نے ڈیزائنر اقبال حسین کا اولیو گرین ٹشو سلک کا پریمیم برائیڈل لباس پہنا، جس پر سلور زردوزی اور نفیس دھاگا ورک کیا گیا۔ پولکی اور کندن جیولری نے ان کے لک کو مزید دلکش بنایا۔ جبکہ ولیمے کے موقع پر بھی مریم نواز نے نومی انصاری کے ڈیزائن کا شاندار لباس پہنا ۔


نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز نے اپنے بھانجے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں اپنی سادہ اور باوقار شخصیت کے مطابق مندرجہ ذیل ملبوسات زیب تن کیے،اسما نواز نے مہندی کے موقع پر معروف ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ روایتی لباس پہنا۔ولیمے کے موقع پر انہوں نے ڈیزائنر ندا ازور (Nida Azwer) کا تیار کردہ ہاتھ کے کام سے سجا ہوا نفیس کالی دار سوٹ اور چادر زیب تن کی۔

جنیدصفدرکی شادی کی تقریبات میں پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب کی اسٹائلش اورمختلف انداز میں شرکت نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا،جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

مہندی کی تقریب میں مریم اورنگزیب نےگہرے سبزرنگ کا کڑھائی والا لباس زیب تن کیا تھا۔جبکہ بارات کی تقریب میں انہوں نے ہاتھی دانت کے رنگ (Ivory) جیسا ایک پروقار جوڑا پہنا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےجیندصفدرکی مہندی کی تقریب میں شرکت کی جہاں وہ روایتی بھاری کام والے ملبوسات میں نظر آئیں، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ عظمیٰ بخاری نے ولیمے کے موقع پر ایک پروقار اور روایتی لباس زیب تن کیا۔
















