جسٹس اطہرمن اللہ نےبھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کوخط لکھ دیا

جسٹس اطہرمن اللہ نےبھی چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کوخط لکھ دیا۔
خط کےمتن کہاگیاکہ سپریم کورٹ اکثرطاقتورکےساتھ کھڑی رہی اورعوام کےساتھ نہیں،ذوالفقارعلی بھٹو کی عدالتی پھانسی عدلیہ کاناقابل معافی جرم تھا۔
خط کےمتن میں مزیدکہاگیاکہ عوام سےسچ ایک طویل عرصےتک چھپایاگیا،سچ بتاناہماری ذمہ داری ہے، اشرافیہ کےمفادات کومضبوط رکھنےکیلئےعوام کی امنگوں کےساتھ کھیلاگیا،ہماری وفاداری عوام کےساتھ ہونی چاہیےجن کےلئےآئین بنایاگیا۔















