جسٹس کےکےآغانے وفاقی آئینی عدالت کےجج کاحلف اٹھالیا

0
21

جسٹس کےکےآغانےبھی وفاقی آئینی عدالت کےجج کاحلف اٹھالیا۔
آئینی عدالت کےچیف جسٹس امین الدین خان نےجسٹس کےکے آغا سے عہدےکا حلف لیا،تقریب حلف برداری میں جسٹس عامرفاروق ،جسٹس حسن اظہررضوی اورجسٹس علی باقرنجفی نےشر کت کی جبکہ اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس سردارمحمدسرفرازڈوگراوردیگرہائیکورٹ ججزبھی شریک ہوئے۔
اسلام آبادہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کےصدرواجدگیلانی،سیکرٹری منظورججہ اوردیگرنے بھی تقریب حلف بردار میں شرکت کی۔
خیال رہےکہ 27ویں آئینی ترمیم کےبعدوفاقی آئینی عدالت کاقائم کی گئی جس میں ججزکی تقرری کی گئی ہےجس میں سےابھی تک چارججزنےحلف اٹھالیاہے ۔جن میں گزشتہ روزپہلےمرحلےمیں حلف اٹھانے والوں میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقرنجفی اور جسٹس عامرفاروق شامل تھے۔اب جسٹس روزی خان وفاقی آئینی عدالت کےجج کی حیثیت سےحلف اٹھانےوالےرہےگئےہیں۔
واضح رہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کے باعث دوروزقبل سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔جس کوگزشتہ روزصدرمملکت آصف علی زرداری نےقبول کرلیاتھا۔

Leave a reply