جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےسپریم کورٹ کےمستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

0
10

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کےمستقل جج کی حیثیت سےعہدےکاحلف اٹھالیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے عہدےکاحلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے شرکت کی ۔
تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کےججزبھی شریک ہوئے اور سینئر وکلا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
واضح رہےکہ رواں ماہ2دسمبرکو چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس منعقدہوا تھاجس میں سپریم کورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اوردوہائیکورٹس کےچیف جسٹس کی تقرریوں کی منظوری دی گئی تھی۔

Leave a reply