جسٹس طارق جہانگیری نےاسلام آبادہائیکورٹ کاحکمنامہ آئینی عدالت میں چیلنج کردیا

0
7

جسٹس طارق جہانگیری نے اپنے خلاف ڈگری تنازع کیس میں ہائیکورٹ کی کارروائی کو  وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا۔

جسٹس طارق جہانگیری نےاسلام آبادہائیکورٹ کے9دسمبرکےدورکنی بینچ کیخلاف وفاقی  آئینی عدالت میں اپیل دائرکردی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ اسلام آبادہائیکورٹ میں دائردرخواست قابل سماعت نہیں۔
درخواست میں وفاقی آئینی عدالت سےاستدعا کی گئی کہ میرےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکی گئی رٹ کوخارج کیاجائے۔
دوسری جانب جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی کو چیلنج کرنے کے لیے 3 سینئر وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
اکرم شیخ اور بیرسٹر صلاح الدین اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کیس کی پیروی کریں گے جبکہ عزیر بھنڈاری وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس طارق جہانگیری کی طرف کیس کی پیروی کریں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی گزشتہ سماعت کے موقع پر جسٹس طارق جہانگیری نے بینچ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی موجودگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

Leave a reply