کراچی ایئرپورٹ کی توسیع کامنصوبہ، 100 ارب روپے مختص

فضائی سفر کو فروغ دینے کا سلسلہ ،کراچی ایئرپورٹ کی توسیع کے منصوبے کےلئے100 ارب روپے مختص کردئیےگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے توسیعی منصوبے کیلئے 100 ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ توسیعی منصوبے میں نئی ٹرمینل بلڈنگ، کارگو ویلیج سمیت دیگر تعمیرات ہوں گی اور اس کیلئے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی انتظامیہ نے توسیعی منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا ماسٹر پلان بھی توسیع منصوبے کا حصہ ہوگا، جس میں نئے کنٹرول ٹاور، فائر سٹیشن سمیت ڈومیسٹک ٹرمینل بلڈنگ توسیعی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے،اسی طرح مسافروں کی تعداد میں اضافے اور آئندہ 10 سال کی گنجائش کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ توسیعی منصوبے پر کام ہوگا۔















