کراچی: نصف صدی بعد ڈبل ڈیکر بس سروس شروع، کرایہ کتنا ہے؟

0
34

شہر قائدکراچی میں نصف صدی بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز،ٹکٹ اور مسافروں کیلئے سہولیات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
کراچی کے شہریوں کیلئے ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کردیا گیا ، جسے فی الحال آزمائشی طور پر چلایا جا رہا ہے، تاہم اسے بعد میں توسیع دیتے ہوئے سندھ حکومت نے شہر بھر میں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
پیپلز بس سروس کے آپریشن منیجر عبدالشکور کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے تحت ڈبل ڈیکر بس سروسز کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی ابتدائی طور پر 5 بسیں چلائی جائیں گی۔ اس بس کا روٹ ملیر سے فوارہ چوک شاہراہ فیصل تک ہوگا، بس میں 120 مسافروں کیلئے نشستیں ہیں ،جبکہ خواتین کا حصہ الگ ہے۔بس کی اوپری چھت کو کھولنے اور بند کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔چھت کھول کر مسافر موسم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ان بسز میں مسافروں کی حفاظت کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں اور یہ بسیں مکمل طور پر ایئرکنڈیشنڈ ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ان ڈبل ڈیکر بسوں کا کم ازکم کرایہ 80 روپے اور زیادہ سے زیادہ 120 روپے ہے۔پیپلز بس سروس صبح سویرے سے رات تک چلائی جائے گی، تاہم ابتدائی مرحلے میں اس کی سروس آزمائشی بنیاد پرجاری ہے اور شہریوں کیلئے اس سہولت کی کامیابی کے بعد مزید ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔

Leave a reply