کراچی : فیری ٹرمینل کا افتتاح، فیری سروس کہاں تک جائے گی؟

0
13

ساحلی شہرکراچی میں فیری ٹرمینل کا افتتاح، پہلی مسافر فیری سروس کہاں تک جائے گی؟تمام تر تفصیلات سامنے آ گئیں۔
کراچی بندرگاہ کے ایسٹ وارف پر پہلے فیری ٹرمینل کا افتتاح کر دیا گیا۔ پاکستان سے پہلی مسافر فیری سروس 20 جنوری تک 246 مسافروں کو لیکر ایرانی بندرگاہ چاہ بہار جائے گی۔
پہلی مسافر فیری سروس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا لائسنس ہم نے 7 دن میں ایشو کیا ہے، یہ فیری ٹرمینل اور سروس میری ٹائم سیکٹر کیلئے بڑا موقع ہے، کراچی پورٹ کا یہ فیری ٹرمینل کسی بھی طرح ایئرپورٹ سہولیات سے کم نہیں،اس ٹرمینل سے مسافروں کا امیگریشن، کسٹم اور روانگی کا عمل طے ہوگا۔
ان کامزید کہنا تھا کہ چین سے چار آپریٹرز نے فیری سروس چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی خواہش ہے کہ بلیو اکانومی کو مضبوط کیا جائے۔
اس موقع پر فیری آپریٹر نے بتایا کہ کراچی تا چاہ بہار کرایہ 50 ہزار روپے ہوگا، شام پانچ بجے شروع ہونیوالا یہ سفر 16 گھنٹے میں طے ہوگااور مسافروں کیلئے یہ فیری سروس ہفتے میں دو مرتبہ چاہ بہار جائے گی۔

Leave a reply