خیبرپختونخواضمنی سینیٹ انتخابات:غیرسرکاری نتائج ،پی ٹی آئی کےحمایت سافتہ امیدوارکامیاب

0
11

خیبرپختونخوامیں ضمنی سینیٹ انتخابات کےغیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کےحمایت سافتہ آزادامیدوارخرم ذیشان نےمیدان مارلیا۔
غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کےمطابق خیبرپختونخوامیں ضمنی سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوارخرم ذیشان 91ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جبکہ اپوزیشن کےامیدوارتاج آفریدی 45ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبرپررہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کی کل تعداد 145 ہے، سینیٹ کی خالی نشست پر کامیابی کیلئے 73 ووٹ درکارتھےجس میں سے حکومتی اراکان کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن ممبران 53 تھے۔دونوں جانب سے 137اراکین اسمبلی نےووٹ کاسٹ کئے۔
پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلاتعطل جاری رہی،سینیٹ الیکشن کےلئے3 امیدواروں میں مقابلہ تھا،ان امیدواروں میں تاج محمد آفریدی، خرم ذیشان اور عرفان سلیم شامل تھے۔
صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا سعید گل کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی، ڈائریکٹر الیکشنزمحمد ندیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمین ظہیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کو آرڈینیشن سہیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز فہد علی شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاء محمد امجد کو پولنگ افسران تعینات کیا گیا تھا۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے شبلی فرازاورعمر ایوب سمیت 9 ارکان کو 5 اگست کو نااہل قرار دیا تھاجن کو 9مئی واقعات کے مقدمات میں 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں ۔

Leave a reply