خیبر پختونخوا کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھالیا

خیبر پختونخوا کابینہ کے13 ارکان نےاپنےعہدوں کا حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب خیبرپختونخوا گورنرہاؤس میں ہوئی،گورنرفیصل کریم کنڈی نےکابینہ ارکان سے عہدوں کاحلف لیا۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
حلف اُٹھانےوالوں میں میناخان،فضل شکور،فیصل ترکئی ،عاقب اللہ ،شفیع جان اورخلیق الرحمان شامل جبکہ ریاض خان،فخرجہاں،تاج محمدترندخیبرپختونخواکی نئی کابینہ میں شامل اورآفتاب عالم اورارشدخان بھی خیبرپختونخواکی نئی کابینہ کاحصہ ہیں۔ خیبرپختونخواکی نئی کابینہ میں10وزرا،2مشیراورایک معاون شامل ہیں۔
 
                			
                                        			














