خیبرپختونخوا:بارشوں کےباعث مختلف حادثات میں 9افرادجاں بحق،متعددزخمی

0
6

خیبرپختونخوامیں بارشوں کےباعث مختلف حادثات میں 9افرادجاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 47 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں 8 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں 6 مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ یہ واقعات بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے منگل تک مزید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ سرگودھا، بھکر، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ، حافظ آباد اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

Leave a reply