ایران میں پرتشددمظاہروں کےدوران ہلاکتوں کی تعداد500سےتجاوزکرگئی

ایران میں جاری شدید بدامنی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے نے دعویٰ کیا ہے کہ مظاہروں کے دوران اب تک کم از کم 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں، جبکہ 2 ہفتوں میں 10 ہزار 600 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ نےایک بار پھر ایران کیخلاف فوجی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے ۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایران میں انٹرنیٹ کی بحالی کے بارے میں ارب پتی کاروباری ایلون مسک سے بات کریں گے ۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نےگزشتہ روز جوہری معاہدے پر بات کرنے کیلئے رابطہ کیاہم ان سے مل سکتے ہیں۔ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے ۔ اسرائیل نے بھی ایرانی مظاہرین کی حمایت کا اعلان کر دیا۔















