27ویں آئینی ترمیم کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

27ویں آئینی ترمیم کےخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر،عدالت نےکیس سننےسےمعذرت کرلی۔
لاہورہائیکورٹ میں27ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواست سماعت کےلئےدائرکی گئی ،جس پرجسٹس چودھری محمداقبال نےدرخواست سننےسےمعذرت کرلی۔
عدالت نےکیس چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کوکسی اوربینچ میں مقرر کرنے کے لئے واپس بھجوادیا، درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سےدائر کی گئی۔
واضح رہےکہ 27ویں آئینی ترمیم کےخلاف احتجاج کرتےہوئےسپریم کورٹ کےدوسینئرترین ججزجسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس اطہرمن اللہ نےاپنےعہدوں سےاستعفیٰ دیاتھا۔















