لاہور پولیس کی اتوار کو فیس بک پر لائیو کھلی کچہری، شہری براہ راست شکایات درج کراسکیں گے

0
6

لاہور پولیس نے شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سننے کے لیے اتوار کو فیس بک پر لائیو کھلی کچہری منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق آن لائن کھلی کچہری اتوار کو دوپہر 12 بجے ہوگی، جس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی شرکت کریں گے اور شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں گے۔
شہری لاہور پولیس کے فیس بک پیج پر لائیو سیشن میں شرکت کرکے کمنٹس کے ذریعے اپنی شکایات اور مسائل براہِ راست پیش کرسکیں گے۔
پولیس کے مطابق شہری رہنمائی اور معاونت کے لیے (0009000-0319) پر پولیس ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پولیس اور شہریوں کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانا اور عوامی شکایات پر فوری رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply