لاہور :ہوائیں چلنے سے سموگ میں کمی، اے کیوآئی میں نمایاں فرق ریکارڈ

لاہور میں ہوائیں چلنے سے سموگ میں کمی، اے کیوآئی میں نمایاں فرق ریکارڈ،باغوں کےشہر میں سموگ کی صورتحال میں واضح بہتری آ گئی، گزشتہ روز صبح 12 بجے اے کیوآی 160 ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے ایک رات قبل یہ 390 تھا۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق اے کیوآئی میں کمی کی وجہ ہوا کی سمت اور رفتار ہے، جس نے آلودگی کے ذرات کو پھیلنے سے روکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال اے کیوآئی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کی وجہ سے آلودگی کے ذرات منتشر ہو رہے ہیں ،جس سے لاہور کی فضائی معیار میں بتدریج بہتری آئی ہے۔حکومتی اقدامات اور موسمی حالات کے باعث شہریوں کو نسبتاً بہتر فضا میسر آ رہی ہے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ موجودہ ہوا کی رفتار فضائی آلودگی میں کمی کیلئے معاون ثابت ہو رہی ہے، لہٰذاشہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ فضا میں بہتری کے باوجود غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائیں ،تاکہ سموگ کی صورتحال مزید بہتر ہو سکے۔















