موسم سرما میں معمول سے کم بارش اور برفباری کی پیشگوئی

0
4

موسم سرما میں معمول سے کم بارش اور برفباری کی پیشگوئی ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موسمِ سرما کے لیے ارلی وارننگ رپورٹ جاری کردی۔
(این ڈی ایم اے) کےمطابق رواں سال ملک بھر میں معمول سے کم بارشیں اور کم درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک اور سردرہنےکاامکان ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے، لاہور ،گوجرانوالہ ،قصور،شیخوپورہ،اوکاڑہ اورفیصل آبادمیں سموگ متوقع ہے، سیالکوٹ، خانیوال،ساہیوال،رحیم یارخان اوربہاولپورمیں سموگ کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے،جبکہ جنوب مشرقی سندھ کےساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکاامکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسردرہنےکی توقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply