
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کو مشروط کرنے پر مایوسی کا اظہار کرت ہوئے کہا کہ سیاست میں لکیریں نہیں کھینچی جاتی۔ بات چیت ہمیشہ کھلے ماحول اور بغیر کسی شرط کی ہوتی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے اور مذاکرات تو لانگ مارچ ختم کرنے کیلئے ہورہے تھے۔ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ بھی گیا تب بھی مطالبات منوانے کیلئے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری گزشتہ رات محسن نقوی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقاتوں میں جو بات ہو،میں چھپاتا نہیں بتا دیتا ہوں، بانی کی بہنوں اور کزن کی گرفتاری سے تلخی پیدا ہوئی۔
بیرسٹرگوہرنے کہا کہ شریک لوگوں سے پوچھیں ہم نے مذاکرات کے لیے کیا نہیں کیا، مذاکرات پر بیٹھنا آسان نہیں تھا،چیزیں راتوں رات نہیں ہوتیں، لانگ مارچ اسلام آباد ضرور آئے گا۔ لانگ مارچ پشاور سے خیبر اور پیرودہائی سے ہوتا ہوا آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ کل پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملوں گا ۔














