لوئر چترال :برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق،ایک زخمی

لوئر چترال میں برفانی تودہ ایک مکان پر آ گرا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ حادثےمیں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔
برفانی تودہ گرنے سے ایک پورا گھر ملبے تلے دب گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد ملبے تلےدب گئے،جبکہ 9افرادزندگی کی بازی ہارگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک زخمی بچے کو نکال لیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین شامل ہیں۔
شدید برف باری اور راستوں کی بندش کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
وزیراعظم محمدشہبازشریف نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے متاثرہ علاقے میں مشینری اور عملہ فوری طور پر تعینات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مزید برفانی تودے گرنے کے خدشے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سڑک کھولنے کا آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔















