محمودخان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربن گئے

0
42

عمران خان کی جانب سے نامزدمحمودخان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربن گئے۔ سپیکر نے محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری پردستخط کردیئے۔
ذرائع کےمطابق سپیکرایازصادق کےزیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہواجس میں سپیکر سردار ایاز صادق نے محمو دخان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر اسپیکر نے چیف وہپ کو اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے اپنے چیمبر میں بلا یا اور کہا کہ عامر ڈوگر آپ میرے چیمبر آئیں، آپ کو نوٹیفکیشن دینا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔
اپوزیشن کی جانب سےصرف محمودخان اچکزئی کےکاغذات جمع کروائےگئے تھے، وہ اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے اور کسی دوسرے رکن نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، جس کے بعد وہ بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
ذرائع کابتاناہےکہ سپیکرایازصادق نےآج قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی تقرری کی سمری پردستخط کردئیے،جس کےبعدقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی خالی سیٹ پرمحمودخان اچکزئی کی تقرری ہوگئی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اگست 2025 میں عمر ایوب کی نااہلی کے بعد سے خالی تھا۔

Leave a reply