عدالتی نظام میں بڑی تبدیلی:عدالتوں میں ویڈیولنک کی سہولت متعارف

0
9

انصاف کی فراہمی یقینی بنانےکیلئےعدالتی نظام میں بڑی تبدیلی ،عدالتوں اور ایکس کیڈر کورٹس میں ویڈیو لنک سہولت فراہم کردی گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایات پر پنجاب کی ضلعی عدالتوں اور ایکس کیڈر کورٹس میں ویڈیو لنک  سہولت فراہم کردی گئی، وکلاء اور صوبے بھر کی عوام کی جانب سے فاضل چیف جسٹس عالیہ نیلم کے اس انقلابی اقدام کو سراہا جارہاہے۔
ویڈیو لنک سہولت سے سائلین کو انکی دہلیز پر معیاری و فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا ئے جارہی  ہے۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ویڈیو لنک سہولت کے حصول کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ فریقین یا وکلاء ویڈیو لنک کی جدید سہولت کے لیے فارم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
ویڈیو لنک کی سہولت بنیادی طور پر ان افراد کے لیے ہے جو ضلعی عدالت کے دائرہ اختیار میں جسمانی طور پر موجود نہیں ہیں۔بیماری، معذوری، جغرافیائی فاصلے، سفری پابندیوں یا سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر بھی ویڈیو لنک سہولت کے لئے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ مفرور ملزمان ویڈیو لنک سہولت کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔ویڈیو لنک کی کارروائی صرف عدالت ہی ریکارڈ کر سکتی ہے۔غیر مجاز ریکارڈنگ آلات بشمول سیل فونز کی عدالت کے اندر سختی سے پابندی ہے۔
ویڈیو لنک کی درخواست کرنے والا فریق اس سہولت کے اخراجات اٹھائے گا۔عدالتی ریکارڈنگ محفوظ کرنے کے لئے متعلقہ فریق کی جانب سے ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے کم از کم 125 جی بی سے 500 جی بی کی یوایس بی ڈرائیو یا ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو فراہم کی جائے گی۔ویڈیو ریکارڈنگ عدالتی مہر اور پاسورڈ پروٹیکشن کے ساتھ محفوظ کرکے کیس فائل کا حصہ بنائی جائے گی۔

Leave a reply