عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف9مئی مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

0
5

عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف 9مئی سمیت دیگر5مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمدافضل مجوکہ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف9مئی سمیت دیگر5کیسزپرسماعت کی۔
عدالت نےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 27جنوری تک متعلقہ مقدمات میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کی گرفتاری سےروک دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پربانی پی ٹی آئی کوعدالت میں یابذریعہ ویڈیولنک پیش کرنےکی ہدایت کی ۔
بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کےباعث ضمانت کی درخواستوں پردلائل نہ ہوسکے،بعداازاں عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پرسماعت 27جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف 9مئی،توشہ خانہ تحائف کی جعلی رسیدوں سمیت دیگرمقدمات درج ہیں،جبکہ بشریٰ بی بی کیخلاف بھی توشہ خانہ تحائف کی مبینہ جعلی رسیدوں کامقدمہ درج ہے۔

Leave a reply